Facebook SDK

 نعت شریف


آؤ کہ کریں! ان لب و رخسار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


محبوبِ خدا پیکر و انوار کی باتیں، سرکار ﷺ کی باتیں


جب کوئی نہیں کوئی نہیں کوئی سہارا غم خوار ہمارا


ہم کیوں نہ کریں اپنے خریدار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


حسنین کی ہوں اکبر و اصغر کی ہوں باتیں زہرا و علی کی


ہر رنگ میں ہیں سیرت و کردار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


اے کاش کہ محفل ہو ابوبکر و عمر کی عثمان و علی کی


یاروں سے سنیں ہم بھی کبھی یار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


سورج کرے شبنم سے کہ جگنو سے ستارہ یا پھول سے تتلی


اس زلفِ معمبر کے ہیں اسرار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


دیتا تھا ابوجہل بھی بڑھ چڑھ کے گواہی اخلاصِ نبیﷺ کی


ہوتی تھی اگر لہجہ و گفتار کی باتیں، سرکارﷺ کی باتیں


     ♥️ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْہ وَآلہ وَسَـــــلَّـمْﷺ♥️

Post a Comment

Previous Post Next Post