Amjad islam amjad death | amjad islam amjad death date | urdu poetry
امجد اسلام امجد کی وفات۔اردو ادب کا ستارہ ڈوب گیا
معروف شاعر ، ڈرامہ نگار اور کالم نویس امجد اسلام امجد انتقال کرگئے ہیں۔
امجد اسلام امجد کے اہل خانہ کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔
4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہونے والے امجد اسلام امجد نے 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے اور کئی دہائیوں تک درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے پنجاب آرٹ کونسل میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔
سرکاری ملازمت ان کی ادبی تخلیقات میں کبھی رکاوٹ نہیں بنیں، دوران ملازمت ہی انہوں نے کئی شاہکار ٹی وی ڈرامے اور افسانے لکھے۔
امجد اسلام امجد ہر اردو ادب کے ہر صنف میں طبع آزمائی کی، وہ اردو اخبار میں باقاعدگی سے کالم بھی لکھتے تھے لیکن انہیں اصل شہرت شاعری اور ڈرامہ نگاری کی وجہ سے ملی۔
امجد اسلام امجد نے 20 سےز ائد شعری مجموعے اور افسانوں و سفرنامے کے 15 مجموعے لکھے ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ،دن اور فشار شامل ہیں، امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اورجدیدعربی نظموں کےتراجم عکس کےنام سے شائع ہوئے مزید برآں افریقی شعراکی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کےنام سےشائع ہوا۔
امجد اسلام امجد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔
Post a Comment