Amjad Islam Amjad Death | amjad islam amjad death date
نامور ادیب و شاعر امجد اسلام امجد انتقال کر گئے، ’اردو شاعری کے لیے اُداس دن
پاکستان کے معروف شاعر، ڈرامہ نگار اور کالم نویس امجد اسلام
امجد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
جمعے کو امجد اسلام امجد کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی
تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
امجد اسلام امجد چار اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
وہیں پلے بڑھے اور 1967 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا اور اس کے بعد شعبہ
تدریس سے وابستہ ہو گئے۔
وہ 1968 سے 1975 تک ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو سے
بطور مدرس منسلک رہے۔
اگست 1975 میں پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر مقرر کیے گئے۔
90 کی
دہائی میں دوبارہ شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہوئے اور ایم اے او کالج میں پڑھانا شروع
کیا۔
اس کے بعد وہ چلڈرن کمپلیکس کے ڈائریکٹر بھی بنے اور وہیں
سے ریٹائرڈ ہوئے۔
1975 میں
ان کو ٹی وی ڈرامے ’خواب جاگتے ہیں‘ پر گریجویٹ ایوارڈ دیا گیا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں وارث، دن، فشار، انکار اور دیگر
شامل ہیں جبکہ اشعار کی متعدد کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔
ان کو ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی دیگر
اہم انعامات سے بھی نوازا گیا۔
Post a Comment