انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 28 پیسے کے ریٹ پر بند
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 269 روپے 28 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 23 پیسے کی کمی سے 269 روپے 28 پیسے پر بند ہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے کی کمی سے 273 روپے کا ہو گیا۔
قبل ازیں آج جب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر 49 پیسے اضافے کے ساتھ 271 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Post a Comment