Facebook SDK


جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے فرح گوگی کو گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز

جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے فرح گوگی کو گرفتار کیا جائے۔ مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے فرح گوگی کو گرفتار کیا جائے، آپ کی بیگم صاحبہ نے رشوت لی ہے، پہلے گرفتاری وہاں سے شروع کی جائے، جیبیں آپ نے بھری ہیں، جیلیں عوام کیوں بھریں۔

ایبٹ آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جوکہتا تھا ڈیم بناؤں گا وہ قوم کو ڈیم فول بنا کر چلا گیا، پشاور دھماکے کا قصور وار وہ ہے جس نے یہاں دس سال حکومت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت جائیں، پشاور میں اہلکار ایسے شہید ہوئے جیسے نہتے لوگ شہید ہوتے ہیں، کے پی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کیا فالتو لوگ ہیں، کے پی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کیوں لوگ نہتے افراد کی طرح شہید ہو رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چوریاں کی تھیں اس لیے دس سال کے پی میں احتساب کے ادارے کو تالا لگا رہا، کے پی کی تعمیر پر خرچ ہونے والے فنڈز زمان پارک اور عمران خان کی حفاظت پر خرچ ہوئے، خیبر پختونخوا کو فنڈز کی نہیں نواز شریف کی ضرورت ہے، کے پی کے پاس دکھانے کو ایک ہی منصوبہ ہزارہ موٹر وے ہے جو نوازشریف نے بنائی، آنکھیں ترس گئیں لیکن یہاں کوئی نیا منصوبہ نظر نہیں آیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بلین ٹری سونامی تو نظر نہیں آیا ان کے لوگ جنگل کے جنگل بیچ کر کھا گئے، جوکہتا تھا ڈیم بناؤں گا وہ قوم کو ڈیم فول بنا کر چلا گیا، موازنہ ہوگا تو عمران کے کے پی اور شہباز کے پنجاب کے دس سال کا ہوگا، موازنہ ہوگا تو عمران کے چار سال اور نواز شریف کے چار سال کا ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ کے پی میں فنڈز کی کمی نہیں لیڈر شپ کی کمی ہے، نہ ان کی نیت اور نہ ہی ان کا دامن صاف ہے۔(جنگ نیوز)

 


Post a Comment

Previous Post Next Post