national assembly by elections | by elections date 2023 | elections 2023 | latest news pakistan | Pakistan news today
پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست مسترد
![پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست مسترد پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست مسترد](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEj0EZrTD56gyzDLlHFlNJ9voFojgLYILJIo0BproTuRJP_3GIfX9LthxNTZLiXXE8teNrmYSKh-tSp3BWhIZR2szKihSo37uFqA-e2KF75NaE3Hh9x80iLA9iZaLHDv3tSxbnV3d5ICoPlQMBgAGa7WwjNSg1vghZwdOrzxcBQwRG02IvUGCZuRYHiV/w400-h229/317360_8049313_updates.jpg)
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ضمنی الیکشن کی
تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں
استدعا کی گئی تھی کہ ضمنی الیکشن 16کی بجائے اتوار 19 مارچ کو کرائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست کا
جائزہ لیکر مؤقف اپنایا کہ ہم 60 روز میں ضمنی الیکشن کرانے کے پابند ہیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی الیکشن 16 کی
بجائے 19 مارچ کو نہیں ہو سکتا۔
ذرائع(جیو نیوز) کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومتوں
کو لکھا جائے گا ضمنی الیکشن کے روز 16 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
Post a Comment